ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رام مادھو نے فلمی انداز میں بول تو دیا ’ہمارے پاس مودی ہے‘، مگر کر دی غلطی!

رام مادھو نے فلمی انداز میں بول تو دیا ’ہمارے پاس مودی ہے‘، مگر کر دی غلطی!

Mon, 15 Apr 2019 01:40:02  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:14 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 میں دوبارہ جیت کی آس لگائے بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے ہفتہ کو جموں میں فلمی اندازمیں اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے پاس مودی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں کسی کے پاس وزیر اعظم مودی جیسی صلاحیت نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر رام مادھو نے یہ لائن فلم دیوار کے ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘کی طرزپرکہی۔تاہم انہوں نے غلطی کر اسے ششی کپور کی بجائے امیتابھ بچن کا ڈائیلاگ بتا دیا، جبکہ فلم میں یہ ڈائیلاگ ششی کپور نے بولا تھا۔ بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کہاکہ :’جموں وکشمیرمیں جلد اسمبلی انتخابات چاہتی ہے بی جے پی‘ ۔ریاسی ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ’کرپشن اور دہشت گردی سے آزاد بنایا اور پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کے درمیان خوف پیدا کیا۔ مادھو نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس ’مودی‘ ہے. یہی وجہ ہے کہ وہ (اتحاد) کر رہے ہیں۔ مہا گٹھ بندھن بنانے کی ان کی کوشش ناکام رہی کیونکہ اپوزیشن کے کئی لوگ وزیر اعظم کی کرسی پر نظر گڑائے ہوئے ہیں۔مرکزی وزیر جتندر سنگھ کو اودھم پور لوک سبھا سیٹ سے دوبارہ انتخاب جتانے کی اپیل کرتے ہوئے مادھو نے کہا کہ وہ (اپوزیشن) مودی کو اقتدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟ کیونکہ مودی نے ملک کو کرپشن اور دہشت گردی سے آزاد بنایا اور وہ چاہتے ہیں کہ ہر شہری اپنے پیروں پر کھڑا ہو اور ترقی پسند ملک کا حصہ بنے۔ 


Share: